راولپنڈی :ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے 2005میں پاک انگلینڈ سیریز میں اپنی تصویر کی تصدیق کر دی ۔
گزشتہ دنوں ٹوئٹر پر پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2005 میں کھیلی گئی ایک سیریز کی تصویر سامنے آئی اور یہ کہا گیا کہ اس میں نظر آنے والا شخص پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے موجودہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا ہم شکل ہے۔
زعیم احسن نامی ٹوئٹرصارف نے 30 نومبر کو ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ وہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 2005 میں کھیلی گئی سیریز کے دوران راولپنڈی میں کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ کی جھلکیاں دیکھ رہے تھے کہ انہیں یہ ہیرہ ملا جس کا انہوں نے فوراً اسکرین شاٹ لے لیا۔
Many thanks dear. You have a sharp eye. Yes it was at Rawalpindi Cricket stadium during 2005. I was a Major then.
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) December 3, 2019