قومی سکواش ٹیم ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کیلئے نیپال روانہ ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:قومی سکواش ٹیم ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کیلئے نیپال روانہ ہوگئی ہے۔

بدھ کو پاکستان سکواش فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سائوتھ ایشین گیمز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں طیب اسلم، فرحان محبوب، عاصم خان اور حماد فرید جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں مدینہ ظفر، فائزہ ظفر، آمنہ فیاض اور مقدس اشرف شامل ہیں۔

قومی کھلاڑی مردوں اور کھلاڑیوں کے انفرادی اور ٹیم ایونٹس کے مقابلوں میں شرکت کریں گے۔ گروپ کیپٹن عرفان اصغر بطور منیجر اور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ انفرادی مقابلے 6 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 13 ویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے6 گولڈ میڈل حاصل کرلیے

انفرادی مقابلوں میں طیب اسلم اور فرحان مجبوب سیڈ ون اور سیڈ ٹو میں شامل کیا گیا ہے جبکہ خواتین کے انفرادی مقابلوں میں مدینہ ظفر اور فائزہ ظفر کو سیڈ تین اور چار میں رکھا گیا ہے ۔

ٹیم ایونٹس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال شرکت کریں گے جبکہ پاکستان، بھارت، سری لنکا اور نیپال کی خواتین کیٹیگری مقابلوں میں حصہ لیں گے۔