آشیانہ اقبال ہاؤسنگ : شہباز شریف کے خلاف کیس ثابت نہ ہونے پر درخواست واپس

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آشیانہ اقبال ہاؤسنگ : شہباز شریف کے خلاف کیس ثابت نہ ہونے پر درخواست واپس
آشیانہ اقبال ہاؤسنگ : شہباز شریف کے خلاف کیس ثابت نہ ہونے پر درخواست واپس

آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم میں بدعنوانی کے الزامات قومی اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے خلاف ثابت نہ ہوسکے جس پر درخواست واپس لے لی گئی۔

سپریم کورٹ میں قومی احتساب بیورو (نیب) حکام کی طرف سے دائر کردہ آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کے حوالے سے درخواست  کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں ججز کے 3 رکنی بینچ نے کی۔ 

چیئرمین نیب کے مشہورومعروف وکیل نعیم بخاری نے خود  سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم سمیت دیگر کیسز بشمول رمضان شوگر ملز کیس اور فواد حسن فواد کی رہائی کے خلاف درخواستیں خارج کردی جائیں۔

سپریم کورٹ نے پٹیشن واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم میں بدعنوانی کے ارتکاب کی درخواست خارج کردی۔ 

یاد رہے کہ کیس کے دوران چیف جسٹس نے شہباز شریف کا نام لیے بغیر کہا کہ اس کیس کا ملزم عجیب ہے۔ ’’ملزم خود آشیانہ اسکیم کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بناتا ہے پھر انسداد بدعنوانی کو مزید تحقیق کیلئے بھیجتا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اس کیس میں تو سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اچھے انسان لگ رہے ہیں، اس کیس میں کچھ لوگ سالوں سے جیل میں ہیں۔

سپریم کورٹ کا کہنا تھا  کہ اس کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے نقصان سے روکا، درخواستیں دینے والے کئی ہزار افراد کو نقصان سے بچایا گیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ جو نقصان ہوا ہی نہیں اسکا کیس بنا دیا گیا۔کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اور نیب کے وکیل نعیم بخاری کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔

مزید پڑھیں: قائدِ حزبِ اختلاف  شہباز شریف کی ضمانت برقرار

Related Posts