سابق صدر پرویز مشرف کا عدلیہ پر انصاف کے تقاضے پورے نہ کرنے کا الزام

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق صدر پرویز مشرف کا عدلیہ پر انصاف کے تقاضے پورے نہ کرنے کا الزام
سابق صدر پرویز مشرف کا عدلیہ پر انصاف کے تقاضے پورے نہ کرنے کا الزام

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ میں نے غداری نہیں کی جبکہ انہوں نے عدلیہ پر انصاف کے تقاضے پورے نہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

دبئی کے امریکن اسپتال میں داخل سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف نے گزشتہ روز اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ طبیعت خراب ہونے پر مجھے ہسپتال میں داخل ہونا پڑا، ہسپتال آمدورفت لگی رہتی ہے، اب بھی طبیعت ٹھیک نہیں۔

جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا کہ اِس بار  کمزوری کے باعث آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا گیا تھا جس پر مجھے ہسپتال لایا گیا۔ اس کے بعد میرے علاج کے لیے کیا کیا گیا، معلوم نہیں۔

پرویز مشرف نے کہا کہ مجھ پر بنایا گیا کیس مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔ اس ملک کے لیے خدمات انجام دیتا رہا ہوں اور ملک کے لیے آرمی میں رہ کر بڑی بڑی جنگیں بھی لڑی ہیں، مجھے کوئی کیسے غدار کہہ سکتا ہے؟

انہوں نے شکایت کی کہ سلمان صفدر کیس میں میرے وکیل ہیں، لیکن ان کو سنا ہی نہیں جا رہا۔ سماعت کے دوران انہیں دلائل دینے کا موقع دینا ضروری ہے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کیس کے لیے بیان دینے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ میرا مؤقف سننے کے بعد اور میری طبیعت دیکھنے کے بعد ہی میرے کیس کا فیصلہ ہوسکتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر مملکت جنرل(ر)پرویز مشرف کیخلاف غداری کے الزام میں مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ایمرجنسی نافذ کرنا اور چیز ہے جبکہ آئین معطل کرنا مختلف ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس پرگزشتہ روز  سماعت کی ۔ اس موقع پر وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب داخل کراتے ہوئے نشاندہی کی کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں ٹرائل کورٹ کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے باور کرایا کہ درخواست گزار کے مطابق یہ تو وزیراعظم کا اختیار تھا۔

مزید پڑھیں:  پرویز مشرف کیخلاف غداری کے الزام میں مقدمے کا ریکارڈ طلب 

Related Posts