قرآنِ پاک کی توہین اور امتِ مسلمہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آج کے دور میں جب دنیا گلوبل ولیج کی صورت اختیار کرچکی ہے۔ متنوع مذہبی عقائد کے مابین باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینا جتنا اہم ہوچکا ہے، ماضی میں کبھی نہ تھا۔

جیسے جیسے مختلف العقیدہ افراد ایک دوسرے سے قریب آتے ہیں، باہمی اختلاف بڑھنے لگتے ہیں اور پھر اسلاموفوبیا اور شدت پسندی کے جذبات پنپنے لگتے ہیں جس کی وجہ باہمی رواداری کا فقدان ہے جو تشویشناک طور پر بڑھتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔

حال ہی میں وزیرِخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں قرآنِ پاک کی توہین سمیت دیگر معاملات پر بات چیت شامل ہے جبکہ قرآنِ پاک کی توہین کسی بھی مسلمان کیلئے ناقابلِ برداشت جرم کی حیثیت رکھتی ہے۔

بطور مسلمان، ہم دیگر مذہب بشمول ہندو مت، مسیحیت اور یہودیت کے علاوہ دیگر عقائد کا احترام کرتے ہیں جس کیلئے عالمی سطح پر پاکستان کو ایک مثال کے طور پیش کیا جاسکتا ہے جہاں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر اقلیتیں بھی بلا خوف و خطر رہائش پذیر ہیں۔

ضروری ہے کہ مذہبی صحیفوں کی ان کے متعلقہ پیروکاروں کے نزدیک جو گہری اہمیت ہے، اسے تسلیم کیا جائے اور ان کے ساتھ وہ احترام کا رویہ برتا جائے جس کے وہ مستحق ہیں۔ دنیا بھر کے مسلمانوں کے نزدیک قرآنِ پاک کلامِ خداوندی ہونے کے ناطے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

رسول اللہ ﷺ پر 1400 سال سے زائد عرصہ قبل نازل ہونے والی یہ آخری الہامی کتاب قرآنِ مجید مسلمانوں کیلئے ان کے ذاتی طرزِ عمل، سماجی انصاف اور روحانی توانائی کا محرک اور منبع سمجھی جاتی ہے۔ کلامِ خدا میں نہ صرف روحانی اطمینان بلکہ شفا بھی رکھی گئی ہے۔

مسلمان قوم کمسنی سے ہی قرآنِ پاک کا احترام کرنا سیکھتی ہے اور مومنین خوفِ خدا اور اللہ تعالیٰ کی عزت و احترام کے ساتھ قرآنِ پاک کی تلاوت کو خوبصورت انداز میں پیش کرتے ہیں۔ بعض اوقات یہ تلاوت دلوں پر اتنا زیادہ اثر کرتی ہے کہ غیر مسلم بھی اسلام کی حقانیت پر ایمان لے آتے ہیں۔

شاید یہی وجہ ہے کہ بعض اسلام دشمن عناصر کے دلوں میں قرآنِ پاک کی عظمت کانٹے کی طرح کھٹکنے لگی ہے اور وہ اس کے دشمن بن گئے ہیں، جس کے متعلق علم و آگہی کو فروغ دینا انتہائی ضروری ہوچکا ہے جبکہ آج بھی قرآنِ پاک دنیا بھر میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے۔

ضروری ہے کہ اسلاموفوبیا اور شعائرِ اسلام بشمول قرآنِ پاک کی توہین یا پھر رسول اللہ ﷺ کے توہین آمیز خاکوں سمیت دیگر توہین آمیز مواد کی حوصلہ شکنی کیلئے عالمی سطح پر مہم چلائی جائے جس میں او آئی سی سمیت اور اس کے رکن تمام مسلم ممالک کو اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔

جہاں جہاں اسلاموفوبیا جیسے واقعات رونما ہوں یا شعائرِ اسلام کی توہین کی جائے، تمام مسلم ممالک بالاتفاق ان کا بائیکاٹ اور ان سے حاصل ہونے والی پراڈکٹس کو خریدنا بند کردیں۔ یہ ایک ایسا اقدام ہوگا جس کے نتیجے میں توہینِ قرآن سمیت دیگر ناقابلِ برداشت واقعات کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے۔ 

Related Posts