خصوصی افراد کا عالمی دن: دنیا میں ہر 10 میں سے 1 شخص معذوری کا شکار ہے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خصوصی افراد کا عالمی دن: دنیا میں ہر 10 میں سے 1 شخص معذوری کا شکار ہے
خصوصی افراد کا عالمی دن: دنیا میں ہر 10 میں سے 1 شخص معذوری کا شکار ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خصوصی افراد کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جبکہ دنیا کے ہر 10 میں سے 1 شخص کسی نہ کسی معذوری کا شکار اور ہماری خصوصی توجہ کا مستحق ہے۔

آج سے 27 برس قبل اقوامِ عالم کے مؤقر ترین ادارے یونائیٹیڈ نیشنز (اقوامِ متحدہ) نے خصوصی افراد کے لیے ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے اعلان کیا کہ عالمی یومِ خصوصی افراد ہر سال منایا جائے گا۔

دنیا بھر میں عالمی یومِ خصوصی افراد منانے کا مقصد عوام میں شعور و آگہی پیدا کرنا اور معذور افراد کو ملک کا مفید شہری بنانے کے لیے اقدامات کرنا ہے تاکہ خصوصی افراد خود کو بوجھ سمجھنے کی بجائے اپنے آپ کو ملکی اثاثہ ثابت کریں۔

خدا نے معذوری کے شکار ہر فرد کو ایک خاص صلاحیت ودیعت کی ہے جو ایسے افراد میں نسبتاً کم دیکھی گئی جن کا شمار عام افراد میں ہوتا ہے۔ ایسے بڑے بڑے سائنس دان اور فلسفی گزرے ہیں جنہیں کوئی نہ کوئی معذوری لاحق تھی۔

مملکتِ خداداد پاکستان سمیت دنیا بھر میں خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقعے پر تقاریب منعقد ہوں گی جن میں خصوصی افراد کو مہمانِ خصوصی بنا کر ان کے مختلف مسائل پر گفتگو کی جائے گی۔

خصوصی افراد کو ایسی تقریبات میں بلا کر ان کے مسائل عوام کے سامنے لانے سے عوام میں خصوصی افراد کے ساتھ ہمدردی پیدا ہوتی ہے جس سے معاشرے میں باہمی احترام کا رویہ جنم لیتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل دنیا بھر میں غلامی کے خاتمے کا عالمی دن منایا گیا  جبکہ بین الاقوامی اداروں کے مطابق کم از کم 4 کروڑ افراد ایسے ہیں جو آج بھی غلامی کی کسی نہ کسی قسم کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں: عالمی دن:  4 کروڑ افراد آج بھی غلامی کا شکار ہیں

Related Posts