وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کو امورِ داخلہ کا نیا قلمدان دے دیا گیا، جس پر وفاقی حکومت نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
وفاقی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق شہزاد اکبر کا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی ہوگا جو معاونِ خصوصی برائے احتساب کی ذمہ داریاں بھی انجام دیتے رہیں گے۔شہزاد اکبر کا نوٹیفیکیشن گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کے بعد جاری کیا گیا۔
شہزاد اکبر کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے تنظیم نو کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے منی لانڈرنگ روکنے اور ایف اے ٹی ایف میں بہتر پوزیشن حاصل کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ و دیگر جرائم کا مقابلہ کرنا پی ٹی آئی کے حکومتی ایجنڈے کا اہم جزو ہے، ملک کی خدمت کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائینگے، ترقی پانیوالے افسران اپنی ذمہ داریاں جہاد، قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں۔
وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے گزشتہ روز ملاقات کی، اس موقع پر ملاقات میں اسپیشل اسسٹنٹ برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بدعنوانی، سائبر کرائم، معاشی جرم، امیگریشن سے متعلق جرائم ، منی لانڈرنگ اور و دیگر جرائم کا مقابلہ کرنا پی ٹی آئی کے حکومتی ایجنڈے کا اہم جزو ہے، ملک کی خدمت کیلئے اپنی تما م کوششیں بروئے کار لائیں گے۔
مزید پڑھیں: منی لانڈرنگ کا مقابلہ کرنا حکومتی ایجنڈے کا اہم جزو ہے، عمران خان