پاک چین آزاد تجارتی معاہدہ: دوسرے مرحلے کا آغاز اچھی خبر ہے۔فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاک چین آزاد تجارتی معاہدہ (سی پی ایف ٹی اے) دونوں ممالک کے عوام کے لیے اچھی خبر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  آنے والے دنوں میں سی پیک اور پاک چین دوستی کے حوالے سے اور بھی اچھی خبریں آئیں گی۔

معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  آزاد تجارتی معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کے مابین دیرینہ دوستی اور لازوال رشتے کا مظہر ہے بلکہ اس سے پاکستانی تاجروں کو چین کی منڈیوں میں زیرو ڈیوٹی شرح سے مصنوعات برآمد کرنے کی سہولت بھی ملے گی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس سے پاکستان کا ٹیکسٹائل کا شعبہ سب سے زیادہ  مستفید ہوگا۔ شعبہ زراعت، چمڑے کی مصنوعات، کنفکشنری اور بسکٹ تیار کرنے والے بھی بھرپور فائدہ اٹھائیں گے جبکہ پاکستانی  اپنی مصنوعات چین برآمد کر سکیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس معاہدے کی رو سے پاکستانی تاجروں کو چین کی منڈیوں میں313 نئی مصنوعات کی برآمدات کا موقع ملے گا۔پاکستان پہلے آزاد تجارت معاہدے کے تحت742مصنوعات کی برآمد پر صفر ڈیوٹی کی رعایت سے مستفید ہورہا ہے۔دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کے بعد پاکستان کو 1047 مصنوعات کی برآمد کی اجازت مل جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر وزیراعظم عمران خان کا بنیادی مشن ہے۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ روز  اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ اور پاکستان کے روشن مستقبل کی امید ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا مشن نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر ہے۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts