وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج کراچی کا دورہ کریں گے، گورنر سندھ سے ملاقات ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج کراچی کا دورہ کریں گے، گورنر سندھ سے ملاقات ہوگی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج کراچی کا دورہ کریں گے، گورنر سندھ سے ملاقات ہوگی

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج کراچی کا دورہ کریں گے جس کے دوران ان کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات ہوگی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مختصر دورے پر آج کراچی پہنچیں گے جبکہ گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کے بعد متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

شاہ محمود قریشی کا ایک روزہ مختصر دورۂ کراچی تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت کے اتحادی جماعتوں سے رابطوں کا حصہ ہے  جس کے دوران ایم کیو ایم کے ساتھ ساتھ جی ڈی اے (گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس) رہنماؤں سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ 

گورنر ہاؤس کراچی میں 2 دسمبر کو حکومتی اتحادیوں بشمول ایم کیو ایم (پاکستان) رہنماؤں کی تحریکِ انصاف رہنماؤں سے اہم ملاقات متوقع ہے جس کے دوران پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن کے لیے حکمتِ عملی پر گفتگو ہوگی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  زچہ و بچہ کی خوراک سے متعلقہ ورلڈ فوڈ پروگرام کی خصوصی مشیر اور اردن کی شہزادی سارہ زید وزارت خارجہ پہنچیں تو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیابعد ازاں شہزادی سارہ زید نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات ملک میں نادار اور کمزور طبقات کے خوراک اور آبی تحفظ سے متعلق امور پر دو روز قبل  تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خارجہ نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت زچہ و بچہ کی متوازن خوراک سے متعلق آگاہی اور عوام الناس میں اس حوالے سے شعور بیدار کرنے کے عزم کو سراہا۔

مزید پڑھیں: ارد ن کی شہزادی سارا زید کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

Related Posts