کراچی: گٹکا بیچنے والے ہوشیار ہوجائیں، اب قتل کا مقدمہ کا سامنا کرنا پڑیگا، ٹاسک فورس اور اسپیشل انوسٹیگیشن یونٹ کی اہم بیٹھک میں اہم فیصلے کرلئے گئے۔
سندھ بھر کے کینسر وارڈ کے دورے23 مریضوں کوکومافیا کیخلاف مدعی بناکر مقدمات درج کرلیے گئے۔ سندھ پولیس نے گٹکا مافیاکیخلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا، قتل کا مقدمہ درج ہوگا۔
آئی جی سندھ کے احکامات پر بنائی گئی ایس آئی یو کی پانچ رکنی ٹیم نے سندھ بھر کے کینسر وارڈزکے دورے کئے، کیسنر مریضوں کے مدعیت میں 23 مقدمات بھی درج کرلیے گئے۔
مزید پڑھیں:کراچی میں ایک ماہ کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر کتنے قتل ہوئے؟ رپورٹ سامنے آگئی
ٹیم کی سربراہی ایس ایس پی ایس آئی یو جنید شیخ کررہے ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے، سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔