لندن برج حملہ آورعثمان خان دہشت گردی کے جرم میں سزا یافتہ تھا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

london bridge attacker
لندن : برج حملہ آورعثمان خان دہشت گردی کے جرم میںسزاکاٹ چکاتھا

لندن برِج پر چاقو کے وار کر کے2افراد کوہلاک کرنے کے بعد پولیس کی گولی سے ہلاک ہو نے والے حملہ آور کی شناخت عثمان خان کے نام سے ہوئی ہےجو اس سے قبل بھی دہشتگردی کےجرم میں جیل کاٹ چکاتھا۔

لندن پولیس نے ہفتے کوبرج حملہ آور کی شناخت 28 سالہ پاکستانی نژاد عثمان خان کے طور پر کی ہے، جنہیں جمعے کی دوپہر واردات کے بعد پولیس اہلکاروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

عینی شاہد ین نے ٹوئٹر پر فوٹیج جاری کی ہے جس میں کچھ شہریوں کو حملہ آور کو قابو کرتے اور پھر پولیس اہلکاروں کو پہنچتے دیکھا جا سکتا ہے،فوٹیج میں عثمان نے مزاحمت کرتے ہوئے کھڑے ہونے کی کوشش کی، جس پر پولیس اہلکاروں نے انہیں گولی مار دی۔ عثمان نے حملے کے وقت مبینہ طور پر نقلی خود کش جیکٹ پہن رکھی تھی۔

عثمان خان کے حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 3 میں سے 2 افراد دم توڑ گئے تھے جبکہ شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا،لندن میئر صادق خان نےپولیس کے پہنچنے سے پہلے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر حملہ آور کو پکڑنے والے شہریوں کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی شام میں ترکی اور روس کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ

برطانوی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس حملے کے محرکات جانے کی کوشش کر رہی اور اب تک کسی امکان کو مسترد نہیں کیا ہے، پولیس کے مطابق اردگرد کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور پولیس اہلکار تلاشی میں مصروف ہیں تاکہ کسی ممکنہ خطرے کا بروقت سدِباب کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ جنوری 2012 میں برطانوی شہری 21 سال کی عمر میں عثمان خان کو دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے کے جرم میں سزا ہوئی تھی،عثمان اور اس کے ساتھیوں پر الزام تھا کہ انہوں نے 2010 میں کرسمس کے موقع پر لندن میں اہم اہداف پر بم حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

Related Posts