بغداد:عراق کے دارالحکومت بغداد اور جنوبی شہروں میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں تشدد کے واقعات میں کم سے کم40افراد ہلاک اور180 زخمی ہوگئے ۔
عرب ٹی وی کے مطابق عراق کے جنوبی شہر الناصریہ میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان خونریز جھڑپیں ہوئی ہیں اور سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کے خلاف سخت کریک ڈاوان کیا ہے جس کے نتیجے میں بائیس افراد مارے گئے ہیں اور 152 افراد زخمی ہوئے ۔
مظاہرین نے ناصریہ شہر میں دریائے فرات پر دو پلوں النصر اور الزیتوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔نجف میں دوسرے روز بھی صورت حال کشیدہ رہی ۔ شہر میں بدھ کی شب مظاہرین نے ایران کے قونصل خانے کو نذرآتش کردیا تھا۔
مزید پڑھیں: عراقی مظاہرین نے نجف میں ایرانی قونصل خانے کو آگ لگادی، آٹھ افراد ہلاک