کراچی پولیس نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی فہرست تیار کرلی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی فہرست تیار کرلی
کراچی پولیس نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی فہرست تیار کرلی

کراچی: شہر قائد میں پولیس نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کا ڈیٹا جمع کرلیا ہے، پہلے مرحلے میں 92 افراد کی فہرست تیار کرکے تھانوں کو فراہم کردی گئی۔

کراچی پولیس نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی فہرست میں ایم پی اے سمیت سابق ایم این ایز اور چیئرمین کونسلر اور وائس چیئرمین بھی شامل ہیں۔

فہرستیں مکمل تفصیلات کے ساتھ متعلقہ تھانوں کو فراہم بھی کردی گئیں ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق فہرست میں موجود بیشتر افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تمام افراد کی تصویریں اور جلاؤ گھیراو ہنگامے کا پوائنٹ بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق سندھ بھر سے مجموعی طور پر تین سو چالیس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے.

پولیس حکام کے مطابق فہرست میں موجود بیشتر افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، سندھ بھر سے 340 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے 4 خصوصی ٹیمیں تشکیل،گزشتہ روز پولیس نے کراچی میں 9 مئی کو پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے 4 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔

پولیس چیف کراچی جاوید عالم اوڈھو نے بتایا تھا کہ ٹیم ون میں 2 ایس ایس پیز شامل ہیں، ٹیم ون پرتشدد واقعات کی سوشل میڈیا پرموجود وڈیوز اکٹھی کرے گی، ٹیم ٹو ایس ایس پیز سمیت 3 ارکان پر مشتمل ہے، ٹیم ٹو وڈیوز میں نظر آنے والے افراد کا نادرا سے ڈیٹا لے گی۔

ایڈیشنل آئی جی نے مزید بتایا تھا کہ ٹیم تھری، ٹیم ون اور ٹیم ٹو کی معلومات پر چھاپے مارے گی، ٹیم تھری مطلوب ملزمان کو گرفتار کرے گی۔

چوتھی ٹیم ڈی آئی جی ایسٹ کی سربراہی میں کام کرے گی، ٹیم فور گرفتار ملزمان سے تفتیش کرے گی، ٹیم فور عدالتی کارروائی کے لیے تفتیشی افسران کی معاونت بھی کرے گی۔

پولیس چیف کراچی کے مطابق ضلعی ایس ایس پیز میڈیا نمائندوں سے واقعات کی وڈیوز حاصل کریں، ایس ایس پی ایس آئی یو جلاؤ گھیراو کے مقامات کی جیو فینسنگ کریں، ایس ایس پی ای وی ایل سی ملزمان کے زیراستعمال گاڑیوں کی نشاندہی کریں گے۔

مزید پڑھیں:صلح کی تمام کوششیں بے سود، سوڈان میں فوجی دستوں کی لڑائی چھٹے ہفتے میں داخل

ایڈیشنل آئی جی نے حکم نامے میں کہا تھا کہ زونل ڈی آئی جیز تمام ٹیموں کیکام کی نگرانی کریں۔

Related Posts