شوگر چیک کرنے کیلئے چینی کمپنی نے اسمارٹ گھڑی متعارف کرادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ٹیکنالوجی کی روز افزوں ایجادات علاج کے پرانے اور فرسودہ طریقوں میں بھی جدت لا رہی ہیں۔ چین کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ’ہواوے‘نے ایک ایسی اسمارٹ گھڑی ایجاد کی ہے جس کی مدد سے اب بلڈ شوگر کا پتا چلانے میں مدد ملے گی۔ یہ گھڑی بلڈ شوگر چیک کرنے کے روایتی ’ایکیوپنکچر‘ کا متبادل تصور کی جاتی ہے۔

’ہواوے‘کی یہ اسمارٹ واچ Huawei Watch 4 ہے جو کہ ایکیوپنکچر یا سوئی چبھنے یا خون کے نمونے کا تجزیہ کیے بغیر بلڈ شوگر کی پیمائش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ترکیہ الیکشن کے دوسرے مرحلے کیلئے پاکستان میں ووٹنگ جاری

نئی ہواوے واچ 4 میں بلڈ شوگر کی پیمائش کرنے کا فیچر سمارٹ ہیلتھ کے شعبے میں چینی کمپنی کے لیے ایک کارنامہ ہے، کیونکہ یہ فیچر صارف کے بلڈ شوگر کی پیمائش اور نگرانی کرے گا۔ اگربلڈ شوگرکی مقدار صارف کی صحت کے لیے خطرے کا باعث ہو تو یہ گھڑی اسے معالج سے رجوع کے لیے الرٹ بھی کرے گی۔

یہ فیچر شوگر کے شکار لوگوں کے لیے دن بھر بلڈ شوگر کی سطح کو ٹریک کرنے کے لیے بھی کارآمد ثابت ہو گا۔ اس کے علاوہ ذیابیطس کا شکار ایسے مریض جن کا مرض ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے انہیں روایتی آیات یا سوئیاں چبھوئے بغیر اس گھڑی کی مدد سے شوگر کی جانچ میں مدد ملے گی اور انہیں ایکیوپنکچر کی زحمت سے نجات مل جائے گی۔

تاہم گھڑی طبی معائنے یا پیمائش کے خصوصی آلات کا متبادل نہیں ہو سکتی۔ کیونکہ ہواوے نے نئی گھڑی میں بلڈ شوگر کی پیمائش کے طریقہ کار کو تفصیل سے ظاہر نہیں کیا۔

نئی Huawei واچ ایک اور خصوصیت بھی پیش کرتی ہے جو کہ “درست جسمانی معائنہ” ہے، جو صرف 10 سیکنڈ کے اندر اندر ایک بٹن دبانے سے جسم میں صحت کے بہت سے اشارے اور اہم علامات کی پیمائش کرتی ہے۔اس میں ٹیسٹ رپورٹ بھی دی جاتی ہے۔ اس میں دل کی دھڑکن کی پیمائش، الیکٹروکارڈیوگرام، خون میں آکسیجن کی سطح، درجہ حرارت، سانس کی رفتار، شریانوں کی حالت اور بہت کچھ شامل ہے۔

یہ قابل ذکر ہے کہ گھڑی کا باڈی سٹرکچر گول شکل میں ہے، جس میں ایک سکرین ڈھکی ہوئی ہے۔ یہ اسکرین سخت قسم کے “سیفائر” شیشے سے محفوظ ہے۔

گھڑی ایک بنیادی ورژن میں دستیاب ہے جس کی پیمائش 46 ملی میٹر سٹینلیس سٹیل میں ہے۔ اس کے علاوہ اس کا ایک “پرو” ورژن ہے جس کی پیمائش 48 ملی میٹر ٹائٹینیم الائے میں ہے۔

Related Posts