کراچی: پاکستان میں ہفتے کے روز سونے کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے کو ملا، کیونکہ بین الاقوامی منڈیوں میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2700 روپے بڑھ کرگزشتہ روز 232,600 کے مقابلے میں 235300 روپے میں فروخت ہوئی۔
24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,315 روپے اضافے سے 199,417 روپے سے بڑھ کر 201,732 روپے ہو گئی۔
22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 182,800 روپے سے بڑھ کر 184,920 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13 امریکی ڈالر اضافے کے ساتھ 1977 ڈالر ہو گئی جبکہ اس کی فروخت 1964 ڈالر تھی۔
مزید پڑھیں:کراچی والوں کیلئے بُری خبر، نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کردیا
فی تولہ چاندی اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے بالترتیب 2850 روپے اور 2443.41 روپے پر بند ہوئی۔