حکومت کی جانب سے حجاج کو 55000 روپے کے علاوہ مزید رقم واپس کرنے کا امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی قربانی کے 55 ہزار روپے حجاج کو حج پر روانہ ہونے سے قبل واپس کر دیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کی کوشش ہے کہ اخراجات کم کر کے مزید رقم حجاج کو واپس کی جائے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رقم حجاج کے اکاؤنٹس میں منتقل ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”میں اپنے خرچ پر حج پر جاؤں گا۔ میں اپنے ملازمین کی ادائیگی بھی کروں گا جو میرے ساتھ حج پر جا رہے ہیں،“۔

انہوں نے کہا کہ ”مجھ پر بہت دباؤ ہے، لیکن میں کسی کو مفت میں حج پر نہیں جانے دوں گا،”۔

مزید پڑھیں:افغان عازمین حج کی پہلی کھیپ آج حجاز مقدس روانہ ہوگی

انہوں نے اپیل کی کہ خدا کے لیے حج پر جانے والے ہر شخص کو چاہیے کہ وہ مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی اور جے یو آئی سے وابستگی ظاہر کرنے کے بجائے بطور مسلمان حج پر جائیں اور اپنے ملک کی نمائندگی کریں۔

اس حوالے سے قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل (پی آئی اے) نے حج آپریشن 2023ء کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

پی آئی اے اپنے بوئنگ 777 اور ایئر بس 320 کے ذریعے حج آپریشن مکمل کرے گی۔

پی آئی اے 315 خصوصی حج اور شیڈول کی پروازوں کے ذریعے 65 ہزار عازمینِ حج کو حجازِ مقدس پہنچائے گی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے قبل از حج آپریشن 21 مئی سے شروع کرے گی جو 22 جون تک جاری رہے گا۔

حجاج کرام کی وطن واپسی 2 جولائی سے شروع ہو گی اور 2 اگست تک حاجیوں کو وطن واپسی کا آپریشن جاری رہے گا۔

شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 773 مئی 21 کو کراچی سے مدینہ کے لیے روانہ ہو گی۔

اسلام آباد سے پی کے 741 لگ بھگ 300 سے زائد عازمین کو لے کر جدہ روانہ ہو گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سے کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، فیصل آباد، پشاور، رحیم یار خان، کوئٹہ سے حج پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

پی آئی اے جدہ اور مدینہ کے لیے اپنی حج پروازیں آپریٹ کرے گی۔

پی آئی اے نے حج پروازوں کا شیڈول وزارتِ مذہبی امور اور سعودی عرب کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کو روانہ کر دیا ہے۔

Related Posts