پارلیمان پر تالے ، میڈیا پرپابندی ، معیشت تباہ اور عوام کا روز گار بند کر نے والے مافیا ہیں ،مریم اور نگزیب

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

maryam aurangzeb
شہباز شریف کی ایمان داری کی گواہی نیب کے گواہ دے رہے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ پارلیمان پر تالے ، میڈیا پرپابندی ، معیشت تباہ اور عوام کا روز گار بند کر نے والے مافیا ہیں ، چا روز تک سپریم کورٹ میں آپ کی حکومت کی نااہلی ثابت ہوگئی ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان پر اس وقت مافیا مسلط ہے ،ملک کی پارلیمنٹ ،اپوزیشن، معیشت اور میڈیا بند ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ترقی کی شرح کم اور مہنگائی میں اضافہ ہوا،دوسروں کو مافیا اور خود لوگوں کا روز گار بند کر رہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ میں حکومت کی نالائقی واضح ہو گئی ہے ، دن میں جو سمریوں میں ردوبدل ہوا وہ آپ کے مافیا نے کیا ؟ قومی احتساب بیورو صرف جس کے نام کے آخر میں شریف آتا ہے اس کا احتساب کرتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ 6 ماہ بعد بھی شہباز شریف کیخلاف کوئی ریفرنس نہیں بنایا جا سکا،چیرمین نیب کہتے تھے کہ ہوائوں کے رخ بدل رہے ہیں یہ تو پھر رخ ہماری طرف ہی آ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ سے درخواست کرتی ہوں کہ دوسری عدالتوں اور نیب میں کیا ہو رہا ہے ؟ اس معاملے کو دیکھے ۔

انہوں نے کہاکہ دباؤ ڈال کر ریفرنس بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ترجمان مسلم لیگ (ن )مریم اورنگزیب نے کہاکہ سب کو علم ہوچکا ہے کہ ایک مافیا حکمران اس ملک پر مسلط ہیں ،اس وقت روزگار سے لے کر انڈسٹری اور عوام کو دو وقت کی روٹی تک میسر نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو سزائے موت کی چکیوں میں بند کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ان سے اگر ترقی کی شرح کم ہونے اور مہنگائی کی شرح 13 فیصد تک بڑھ جانے کا پوچھ لیا جائے تو اپوزیشن کو مافیا، چور، اور ڈاکو کہتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ مافیا وہ ہوتا ہے جو پارلیمان پر تالے، میڈیا پر پابندی اور عوام کا روز گار بند ہوجاتا ہے ،چار روز تک سپریم کورٹ میں آپ کی حکومت کی نااہلی ثابت ہوگئی ،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان مافیاز مافیاز کہتے رہے، سمری میں ردوبدل کیا مافیاز نے کیا تھا؟ مافیا تو آپ خود ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اس ملک میں سب کی عزت و وقار ہے ،پاکستانی سیاست میں وزیراعظم اقتدار سے سیدھے جیل جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کے حوالے سے بات کرنے والے ابھی تک ایک دھیلہ کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے ۔

انہوں نے کہاکہ اگر آپ کے پاس ریزن ایبل گراؤنڈ ہے تو پھر ریفرنس دائر کریں، مگر نیب ابھی تک کوئی ریفرنس تک دائر نہیں کرسکا جس پراپرٹیز کی بات کی جارہی ہے شہباز شریف کا اس سے کوئی تعلق تک نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹرز نواز شریف کے جسم کے اندرونی حصوں کا برقی شعاعوں کی مدد سے معائنہ کریں گے، مریم اورنگزیب

انہوں نے کہاکہ اس ملک میں صرف شہباز شریف کا خاندان نہیں بہت سے خاندانوں کے کاروبار ہیں ،تمام بزنس قانون، ایف بی آئی اور ایس ای سی پی کے مطابق ن لیگ قیادت کا بزنس ہے ،اگر آپ کے کوئی شواہد ہیں تو پراپیگنڈا کی بجائے عدالتوں میں پیش کریں ۔

انہوں نے کہاکہ سلمان شہباز کے تمام دوستوں تک کا جوڈیشل ریمانڈ کردیا گیا ہے ،شریف خاندان کے ساتھ سارے بزنس کرنے والوں کو ہراساں کیا جارہا ہے، کیا اس ملک میں دو سے تین قانون ہیں؟ وعدہ معاف گواہ زور زبردستی اور تشدد کرکے شہباز شریف کے خلاف بنایا جارہا ہے، یہ مافیاز کے کام نہیں تو اور کیا؟۔

ترجمان ن لیگ کاکہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی، اور مفتاح اسماعیل کو اس لئے چھ ماہ سے جیل میں ڈالا گیا کیونکہ وہ لائق انسان ہیں ،ایک وزیراعظم کو سزائے موت کی چکی میں ڈال دیا گیا ہے، یہ کس قسم کا قانون اور طرز حکمرانی ہے ،رانا ثنا اللہ کے خلاف بھی کوئی ثبوت پیش نہیں ہوسکا، صرف زور وعدہ معاف گواہوں پر ہے،احتساب ضرور کریں مگر سیاسی انتقام نہ لیں ۔

انہوں نے کہاکہ رانا ثناء اللہ اور حمزہ شہباز کو 6 ماہ بعد بھی ریفرنس نہیں آرہا ،پروڈکشن آرڈرز کے باوجود ارکان کو پارلیمنٹ میں نہیں لایا جا رہا ،نیب صرف شہباز شریف کی پراپرٹی ضبط کرنے کی جھوٹی پریس ریلیز بناتی ہے اور ریفرنس بناتے وقت کچھ بھی نہیں ہوتا ان کے پاس۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان سن لو اب دھمکی اور گالی کا جواب بھی اسی طرح ملے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ نیب میڈیا کے زریعے جھوٹ بول رہا ہے،شہباز شریف بجلی لائے،چار میٹرو بنائیں، سڑکوں کا جال بچھایاجبکہ موجودہ حکمران نے کھنڈرات کے سو کچھ نہیں بنایا ،جن کے منصوبوں پر آپ تختیاں لگاتے ہیں انہی کو آپ مافیاز کہتے ہیں، پاکستان کی عوام جھولیاں اٹھا کر بتارہے ہیں اصل مافیا کون ہے۔

Related Posts