اسلام آباد: ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپنے پانچ بچوں کی روٹی کے حصول کے لئے ماں واپڈا کے ہائی ٹینشن پول پر چڑھ گئی تاکہ اپنے بچوں کے لئے روٹی کا مطالبہ کرسکے۔
عینی شاہدین کے مطابق غریب خاتون نے انتہائی قدم اٹھایا اور پاکپتن کے علاقے میں لگائے گئے بجلی کے کھمبے پر چڑھ گئی کیونکہ اس کے بچے کئی دنوں سے گھر میں بھوکے تھے اور کھانے کو کچھ نہیں تھا۔
خاتون کی شناخت ساجدہ بی بی زوجہ امین کے نام سے ہوئی جو پاکپتن کے نواحی گاؤں کی رہائشی بتائی جارہی ہے۔
خاتون نے کھمبے سے نیچے اترنے کے لیے دس من گندم کا مطالبہ کیا، اس نے یہ دھمکی بھی دی کہ اگر اس کا مطالبہ پورا نہ ہوا تو وہ ہائی ٹینشن لائنوں کو چھو کر خودکشی کر لے گی۔
مزید پڑھیں:پاکستان کی آبادی 24کروڑ کے قریب پہنچ گئی
ذرائع کے مطابق پٹرولنگ پولیس نے خاتون کو نیچے اتار کر ورثاء کے حوالے کر دیا۔تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا وہ اپنے پانچ بچوں کے لیے گندم حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی یا نہیں۔