چلڈرن اسپتال کے نرسنگ ہاسٹل سے نرس کی لاش بر آمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چلڈرن اسپتال کے نرسنگ ہاسٹل سے نرس کی لاش بر آمد
چلڈرن اسپتال کے نرسنگ ہاسٹل سے نرس کی لاش بر آمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: چلڈرن ہسپتال لاہور کے نرسنگ ہاسٹل میں اتوار کو ایک نرس پراسرار طور پر مردہ حالت میں ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے چلڈرن ہسپتال کے نرسنگ ہاسٹل میں رہائش پذیر رخسانہ نامی نرس کی پراسرار حالت میں لاش برآمد کر لی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ چلڈرن ہسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایم ایس) ڈاکٹر ثاقب نے نرس کی لاش کو فوری طور پر جنرل ہسپتال منتقل کیا۔

مزید پڑھیں:کراچی، لیاقت آباد کی عمارت میں آتشزدگی سے 3بچوں سمیت 7افراد زخمی

بعد ازاں پولیس نے نرس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور ان کی موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Related Posts