کراچی:4 سالہ بچی کے قاتل اور جعلی ڈی ایس پی سمیت 28 ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi-police-arrests-3-criminals
کراچی پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتاراسلحہ اور چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمد

کراچی :کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان مقصود فیاض اشتیاق اور عباس شاہ کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتا رملزم عباس شاہ کے قبضے سے سندھ پولیس کے ڈی ایس پی رینک کا جعلی کارڈ ملا ہے جو خود کو ڈی ایس پی ظاہر کرکے شہریوں سے لوٹ مار کرتا تھا تاہم ملزم کے حوالے سے مزید تحقیقات شرو ع کردی گئی ہے ۔

دیگر 2ملزمان مقصود اور فیاض موٹر سائیکل لفٹر ہیں ادھر شاہ فیصل کالونی پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر6جواریوں سمیت غیر قانونی طو رپر تجاوزا ت لگانے والے6 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

مزید پڑھیں : کراچی میں انسدادِ تجاوزات مہم کے دوران 9 ذمہ دار افراد کو گرفتار کر لیا گیا

لانڈھی گٹکا اور چھاپہ سعود آباد پولیس نے تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران6 افراد اور اسٹیل ٹائون پولیس نے نیشنل ہائی وے الشہباز پیٹرول پمپ کے قریب سے ملزم امام الدین کھوڑو کو گٹکیسمیت گرفتارکرلیا ۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے پولیس نے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ کرکے 4 سالہ بچی کو قتل کرنے والے 2 ڈاکووں کو گرفتار کرلیا۔

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں بشیر چوک کے قریب پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ڈاکوئوں علی نواز اور علی اکبرکو 2 پستولوں، موٹر سائیکل اور 3 موبائل فون سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتارملزمان نے 19 نومبر کو سرجانی ٹائون میں موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 سالہ بچی سدرہ جاں بحق جبکہ اس کا ماموں حنیف زخمی ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سوشل میڈیا کا درست استعمال ،کراچی میں اب سبزیاں بھی آن لائن دستیاب

اس کے علاوہ ملزمان نے 25 اکتوبر کو نیوکراچی انڈسٹریل ایریا سیکٹر5 ایف کی دکان میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 45 سالہ کامران کو ہلاک، جبکہ اس کا بھائی فرحان زخمی ہوگیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے2 پستول، ایک چھینی گئی موٹرسائیکل اور 3 موبائل فون ملے ہیں۔

Related Posts