بی آر ٹی منصوبے کی لاگت نہیں بڑھی بلکہ بچت ہوئی، کے پی حکومت کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shaukat yousafzai

پشاور : وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بی آر ٹی منصوبے کی لاگت نہیں بڑھی بلکہ بچت ہوئی ہے ۔

شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے ہمیں فائدہ ہوا ہے، ایک طرف لاگت بڑھ گئی تو دوسری طرف ہمیں پونے 4 ارب کی بچت ہوئی۔

ہم نے تو ادائیگی پاکستانی روپے میں کرنی ہے، ان چیزوں سے متعلق لوگوں کو نہیں پتا،کہتے ہیں کہ لاگت بڑھتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کی لاگت کبھی نہیں بڑھی۔

مزید پڑھیں : یکم جنوری سے ایف بی آر کا نام تبدیل، پاکستان ریونیو اتھارٹی کہلائے گا

لاگت 3 ارب کی بڑھی ہے لیکن دوسری طرف ہمیں بچت ہوئی ہے، بی آر ٹی میں ہمیں جیب سے لگانے کی ضرورت ہی نہیں۔

گزشتہ روز اس حوالے سے بات کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ منصوبہ پر 87 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے عوام اب اس پر اگلے سال ہی سفر کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے میں 32 کی بجائے 30 اسٹیشنز تعمیر کیے جائیں گے، منصوبہ کیلئے 85 فیصد مختص رقم خرچ کردی گئی ہے۔ بی آر ٹی 28 کلومیٹر روٹ میں حیات آباد سے کارخانو مارکیٹ تک توسیع کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایف بی آر افسران نے پاکستان ریونیو اتھارٹی کے قیام کی مخالفت کردی

13 کلو میٹر ایلوویٹیڈ روڈ پر مشتمل روٹ پر چلنے والے بسوں کی خریداری کے لئے ساڑھے 8 ارب روپے مختص کئے گئی ہیںاور 220 میں سے 120 بسیں پشاور پہنچ گئی ہیں۔

Related Posts