ممبئی :بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ اْنہوں نے اپنا وزن بڑھانے کیلئے دوائیوں کا استعمال کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ’تھلائیوی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کیلئے وزن بڑھایا ہے جس کیلئے انہوں نے دوائیوں کا استعمال کیا۔
بھارتی اداکارہ نے کہا کہ میرا قد بھی لمبا ہے اور میں دْبلی پتلی ہوں جبکہ فلم تھلائیوی میں جن کا کردار ادا کر رہی ہوں وہ مجھ سے کافی مختلف ہیں قد میں بھی اور صحت میں بھی ہیں۔
مزید پڑھیں :اداکارہ وماڈل ایمی جیکسن نے اپنے نومولود بیٹے کو روشنی قراردیدیا