کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ خاتون کا انتقال، رواں سال اموات کی تعداد 41 ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب میں ڈینگی 12 افراد کی جانیں لے گیا، 4 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
پنجاب میں ڈینگی 12 افراد کی جانیں لے گیا، 4 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

شہرِ قائد میں نجی ہسپتال میں علاج کے لیے آنے والی ڈینگی سے متاثرہ خاتون جانبر نہ ہوسکیں اور شدید بیماری کے باعث انتقال کر گئیں جس کے بعد رواں سال ڈینگی سے ہونے والی اموات کی تعداد 41 تک جا پہنچی ہے۔

سندھ میں رواں سال مجموعی طور پر 14 ہزار سے زائد افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے جبکہ  صوبے میں ڈینگی کے باعث کم از کم 41 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کراچی میں گزشتہ ایک روز کے دوران 107 افراد متاثر ہوئے جبکہ صوبے میں رواں سال اس موذی مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار 500 کے قریب ہے۔

رواں سال ملک بھر میں ڈینگی کے 50 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سندھ میں رپورٹ ہونے والے 13 ہزار 654 کیسز کی تعداد ملک بھر میں سب سے زیادہ پائی گئی۔

اسلام آباد میں 13 ہزار 200 کیسز، پنجاب میں 9 ہزار 890 ،بلوچستان میں 3 ہزار 217 ، خیبر پختونخواہ میں 7 ہزار 21 جبکہ قبائلی اضلاع سے 780 کیسز رپورٹ کیے گئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے  رکن سند ھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ میں بڑھتے ہوئے ڈینگی کے کیسز کی ذمہ داری پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور بلدیہ عظمیٰ کراچی ہے۔

ایم پی اے خرم شیر زمان نے گزشتہ روز  کہا کہ پیپلز پارٹی کی نا اہل صوبائی حکومت کی وجہ سے صرف کراچی ہی نہیں بلکہ پورے سندھ کے عوام ڈینگی جیسے جان لیوا مرض کا شکار ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ڈینگی کیسز کی ذمہ دار سندھ حکومت  ہے،خرم شیر زمان

Related Posts