رمضان المبارک میں مسجد نبوی کے تمام دروازے کھولنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ رمضان میں مسجد نبوی کے تمام دروازے کھولے جائیں گے۔

سعودی میڈیا کے مطابق مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں سکیورٹی امورکے نگران سعودالصاعدی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران زائرین کے استقبال کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں بڑھتی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں

سعود الصاعدی نے کہا کہ ماہ رمضان میں زائرین کی سہولت کے لیے تمام دروازے کھول دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسجد نبوی کے مجموعی دروازوں کی تعداد 100 ہے جو مسجد کی چاروں سمتوں میں ہیں تاکہ ہرجانب سے آنے والوں کو آسانی ہواورانہیں کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سعودالصاعدی نے کہا کہ مسجد نبوی کےصحن کی چھت پرجانے کے لیے خودکار زینے مکمل طورپرکام کررہے ہیں جبکہ دیکھ بھال اوراصلاح ومرمت کی ٹیمیں بھی ہمہ وقت موجود ہوتی ہیں۔

مسجد نبوی میں افطار کرانے والوں کےلیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت افطاری دسترخوان لے جانے کےلیے دروازوں کو مخصوص کیاگیا ہے تاکہ عام لوگوں کوآمد ورفت میں رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Related Posts