اسٹاک مارکیٹ میں 273 پوائنٹس کی کمی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 273 پوائنٹس کی کمی
اسٹاک مارکیٹ میں 273 پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو مندی کا رجحان دیکھا گیا، جس کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس میں 273.76 پوائنٹس کی کمی،جبکہ 0.67 فیصد کی منفی تبدیلی رونما ہوئی، مارکیٹ گزشتہ روز کے 40,784.13 پوائنٹس کے مقابلے 40,510.37 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

گزشتہ روز 158,084,396 حصص کے مقابلے میں آج کاروباری روز کے دوران مجموعی طور پر 126,319,112 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز 5.718 بلین روپے کے مقابلے 5.648 بلین حصص کا کاروبار ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 334 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا۔ ان میں سے 82 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 234 میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 18 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:کراچی کے 2 نئے روٹس پر پنک بس سروس کل سے چلائی جائے گی

یونی لیور فوڈز نے 1,542.50 روپے فی حصص کی قیمت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ دیکھا، جو 22,500.00 روپے پر بند ہوا، جب کہ دوسرے نمبر پر پاک سروسز رہی جس کی فی حصص قیمت میں 130.00 روپے کے اضافے کے ساتھ اس کی قیمت 2,095.00 روپے ہوگئی۔

Related Posts