اے بی لاکھانی کا تعلق ہماری ٹیم سے نہیں ہے، اشنا شاہ کے الزامات پر مووی شووی کی وضاحت

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جیسا کہ سب کو معلوم ہے کہ اداکارہ اشنا شاہ نے اپنی شادی کی تصاویر لیک کرنے پر بلاگر اے بی لاکھانی پر غصے کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ مووی شووی کے اے بی لاکھانی کو شادی میں مدعو کیا تھا جنہوں نے شادی کی تصاویر بغیر اجازت کے مختلف میڈیا پورٹلز کو ارسال کیں۔

تاہم، مووی شووی نے اس پر وضاحت جاری کی ہے، انسٹاگرام پوسٹ میں فوٹوگرافی پیج نے بتایا کہ ہمارا اے بی لاکھانی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ وہ اگست 2021 سے قبل ہماری ٹیم کا حصہ تھے لیکن اب اُن کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MovieShoovy (@movieshoovy)

کمپنی کی جانب سے لکھا گیا کہ ہمارا پلیٹ فارم پچھلے 10 سالوں سے ملک میں موجود ہے، ہماری جانب سے کبھی کوئی ایسا کام نہیں کیا گیا جس سے کسی کی رازداری کو نقصان پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی کونسے ڈرامے زیادہ شوق سے دیکھ رہے ہیں؟

پوسٹ میں اشنا شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ہماری ٹیم میں سے کوئی بھی آپ کی شادی میں شریک نہیں ہوا۔

قبل ازیں اشنا شاہ نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا تھا کہ اے بی لاکھانی اور میں ایک دوسرے کو سالوں سے جانتے ہیں اور انہیں ذمہ داری کے تحت مدعو کیا گیا تھا جو اس جگہ بھی موجود تھے جہاں دعوت نامے ڈیزائن کیے گئے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھیں بھیجے گئے دعوت نامے میں واضح کیا گیا تھا کہ وہ اپنے ساتھ کسی کو نہ لائیں، ان سمیت دیگر مہمانوں کو بھی بھیجے گئے دعوت نامے میں کہا گیا تھا کہ اپنے ساتھ کسی کو نہ لائیں وہ نہ صرف اپنے ساتھ اضافی مہمان لائے بلکہ ایک فوٹوگرافر بھی لائے جس پر انہوں نے میری فیملی کو جھوٹ بولا کہ میں نے انھیں اجازت دی تھی ۔

اشنا شاہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ اس فوٹوگرافر نے بلااجازت ایکسکلوژو تصاویر مختلف پورٹلز کو بھیج دیں، وہ فوٹوگرافر ڈرون بھی لے آیا تھا جس نے ہماری نکاح نامے پر دستخط کے لمحات بھی ریکارڈ کرلیے جسے دیکھ کر میں روپڑی، میرے نکاح نامے پر دستخط کے وقت میرے سر پر منڈلاتا ایک ڈرون مجھ سے ٹکرایا جس پر میں پریشان ہوگئی کہ آخر یہ کون ہے۔

Related Posts