پٹنہ: بھارت کے سابق وزیرِ ریلوے لالو پرساد یادو نے کہا ہے کہ اپوزیشن متحد ہو تو ہم بی جے پی کو اکھاڑ پھینکیں گے جبکہ مودی حکومت کو الوداع کہنے کا وقت آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے علاقے پورنیہ میں اپوزیشن کے اتحاد گرینڈ الائنس نے حکومت مخالف ریلی نکالی جس سے خطاب کرتے ہوئے لالو پرساد یادو نے کہا کہ بی جے پی کوئی سیاسی پارٹی نہیں بلکہ آر ایس ایس کا نقاب ہے۔
زمزم کا پانی محفوظ کرنے کیلئے جدید بوتلیں متعارف
ریلی سے خطاب کے دوران لالو پرساد یادو نے کہا کہ متحد رہیں، اگر اپوزیشن ساتھ رہی تو مودی حکومت کچھ نہیں کر سکے گی۔ بی جے پی حکومت کو الوداع کہنے کا وقت آگیا۔ میں نے بہار کے لوگوں کے ساتھ مل کر آر ایس ایس کی سواری روک دی تھی۔
خطاب کے دوران سابق بھارتی وزیر لالو پرساد یادو نے کہا کہ آر ایس ایس گرو گولوالکر کی پارٹی ہے جس نے بنچ آف تھاٹس میں خطرناک باتیں کیں۔ ریلی سے اپوزیشن رہنما نتیش کمار نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ مودی حکومت ملک کے مفاد میں کام نہیں کر رہی۔
نتیش کمار نے کہا کہ ضروری ہے کہ بھارت میں مودی حکومت کے خلاف اپوزیشن متحد ہوجائے۔ کانگریس کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ اگر ہم متحد ہیں تو بھارت میں آئندہ برس 2024 کے الیکشن کے دوران بی جے پی کو 100 سے زیادہ نشستیں نہیں ملیں گی۔