افغانستان کی طالبان حکومت نے اپنی منظم فوج بنانے کا عمل شروع کر رکھا ہے، گزشتہ دنوں عسکری اور نظریاتی تربیت کے بعد 203 نفری منصوری آرمی کور کے فرسٹ بریگیڈ سے فارغ التحصیل ہوگئی۔
باختر نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت قومی دفاع کے پریس آفس نے ایک خبر میں کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف حافظ محمد فصیح الدین فطرت، 203 منصوری آرمی کور کے کمانڈر مولوی رحمت اللہ محمد اور دیگر حکام نے فوجی اہلکاروں کی فراغت کی تقریب میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:
بارکھان واقعہ، بازیاب 17 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کا انکشاف
تقریب میں طالبان مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف حافظ فصیح الدین فطرت نے قیادت کے احکامات کی تعمیل اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کی تاکید کی۔
انہوں نے کہا امارت اسلامیہ کی قیادت ایک مضبوط اسلامی فوج کی تشکیل کے لیے پرعزم ہے، جو جدید ہتھیاروں سے لیس، تعلیم یافتہ اور پیشہ ور ہو۔