آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹیڈ(او جی ڈی سی ایل) نے شیل ہائیڈرو کاربنز کی خبر کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں کمپنی کی طرف سے کوئی معلومات مہیا نہیں کی گئیں۔
کمپنی کی طرف سے وضاحت کی گئی ہے کہ اب تک شیل پر مشتمل کسی کنویں کی کھدائی عمل میں نہیں لائی گئی، تاہم مستقبل میں شیل پائلٹ پروجیکٹ پر کام کیا جائے گا جس میں شیل کنویں کی کھدائی بھی شامل ہے۔
او جی ڈی سی ایل کی جاری کردہ وضاحت میں میڈیا نمائندگان کو ہدایت دی گئی ہے کہ ایسی کوئی بھی معلومات جو آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کی طرف سے جاری نہ کی گئی ہو، اسے نظر انداز کیا جائے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ میں زیر زمین گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوئے۔ سندھ سے ملنے والی گیس کو شیل اور ٹائٹ کا نام دیا گیا۔
پہاڑوں کی تہہ میں چھپی شیل اور ٹائٹ گیس کی تلاش کے لیے پہلے مرحلے میں او جی ڈی سی ایل سندھ میں کھدائی کرے گی۔حکومت نے ایک ماہ کے اندر پالیسی بنا کر باقاعدہ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: سندھ میں زیر زمین گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت