بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) سربراہ کی دعوت قبول کر لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal-Zardari
Bilawal-Zardari

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی دعوت قبول کرتے ہوئے کل اے پی سی میں شرکت کی ہامی بھر لی ہے۔

ترجمانِ چیئرمین پی پی پی  مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں شریک ہوگا۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ بلاول بھٹو اپوزیشن کی تحریک پر پیپلز پارٹی کی پالیسی پر آل پارٹیز کانفرنس کے دوران گفتگو کریں گے جبکہ اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کو مطلع کردیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل جمعیت علائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کل منگل کے روز آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا جس کے لیے تمام اپوزیشن رہنماؤں کو دعوت دی گئی۔

حکمراں سیاسی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے خلاف سر جوڑ کر بیٹھنے کے لیے کم از کم 9 اپوزیشن پارٹیوں کو دعوت دی گئی تاکہ مخالف پی ٹی آئی  حکمتِ عملی ترتیب دی جاسکے۔

جے یو آئی (ف) سربراہ مولانا فضل الرحمان نے متعدد ممتاز سیاست دانوں کو دعوت دی ہے جن میں مسلم لیگ (ن) رہنما احسن اقبال اور پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی شامل ہیں جو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ 

مزید پڑھیں: فضل الرحمان کی اپوزیشن کو آل پارٹیز کانفرنس کے لیے دعوت 

Related Posts