قرآن کی بے حرمتی دوبارہ ہوئی تو ہم اسے روکیں گے۔ناروے پولیس چیف

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قرآن کی بے حرمتی دوبارہ ہوئی تو ہم اسے روکیں گے۔ناروے پولیس چیف
قرآن کی بے حرمتی دوبارہ ہوئی تو ہم اسے روکیں گے۔ناروے پولیس چیف

ناروے کے  پولیس چیف اود ریدار نے کہا ہے کہ اگر دوبارہ قرآن کی بے حرمتی جیسا واقعہ پیش آتا ہے تو ہم اسے روکیں گے کیونکہ ملکی آئین کے مطابق یہ نفرت انگیز تقریر سے متعلق فوجداری قانون کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے۔

پولیس چیف اود ریدار نے کہا کہ ناروے کے ہر شہری کو قانون کی پاسداری کرنی چاہئے اور اتنا ہی بولنے کی اجازت ہے کہ قانون کی خلاف ورزی نہ ہو۔ 

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں بچے کو قتل کرکے لاش نالی میں پھینکنے والی ماں گرفتار

اود ریدار نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی پر ناروے پولیس کو مداخلت کا اختیار ہے اور ہم مداخلت کریں گے جبکہ اس قسم کے واقعات انتقامی کارروائیوں کی راہ ہموار کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ناروے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ناروے کو مسلمانوں کی بجائے شدّت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 2 روز قبل  اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ناروے کے شدت پسند گروہ کی طرف سے قرآنِ کریم کی بے حرمتی کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے۔

مزید پڑھیں: ناروے کو  شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔فواد چوہدری

Related Posts