خواتین کو خود مختار بنانے کیلئے ویمن ان وہیل ایک اہم سنگِ میل ہے ، مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PPP Lader Murtaza Wahab press conference in Karachi

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ خواتین کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں مساوات کا نظریہ دینے کا سہرا پاکستان پیپلز پارٹی کے سر جاتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویمن ان وہیل کے پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو ڈرائیونگ اور رائیڈنگ کی ٹریننگ فراہم کرکے ان کو خود مواصلاتی سہولت کار بنانے کا سہرا بھی پورے پاکستان میں سب سے پہلے سندھ کو جاتا ہے کیونکہ کالج ، یونیورسٹی ، درس گاہوں اور اپنے روزگار کے مقام تک خود سفر کرنے میں ہماری بچیاں کسی کی محتاجی گوارا نہیں کر سکیں گی۔

مزید پڑھیں :سندھ حکومت کی شجر کاری مہم صوبے بھر میں کامیابی سے جاری ہے،مرتضیٰ وہاب

انہوں نے کہا کہ خواتین کو خود مختار بنانے میں ویمن ان وہیل ایک اہم سنگِ میل ہے جو سندھ میں عبور کیا جارہا یے مزید برآں میں سندھ حکومت کے توسط سے اس انقلابی پروگرام کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کی یقین دھانی کراتا ہوں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویمن ان وہیل پروگرام کی افادیت عمل پزیر ہونے کے بعد ہمارے سماج میں خواتین کے لیے آسانی کا پیغام لائے گی اور ہماری بیٹیاں خود اعتمادی کے ساتھ زندگی کے سفر میں قدم بڑھا سکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ان بچیوں کو ٹریننگ ختم کرنے کے بعد ان کے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے حکومت کی جانب سے مدد کی جائے گی اور میری بھرپور کوشش ہوگی کہ تمام بچیوں کو مفت ڈرائیونگ لائسنس جاری کیئے جائیں اور یہ سب حکومت سندھ کا بیٹیوں کے لیے ایک چھوٹا سا تحفہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :شوبز سمیت تمام شعبوں میں خواتین کے اسکینڈلزکو زیادہ اچھالا جاتا ہے ، اداکارہ نور

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری سوچ رکھنے والی سیاسی جماعت ہے جس میں رنگ ، نسل ، مذہب، عقیدہ و جنس کی کوئی تفریق نہیں اور اس کی عملی مثالیں آج کی تاریخ تک موجود ہیں ہماری پارٹی نے تین عشرے قبل ایک خاتون کو وزیراعظم بننے کے لیے منتخب کیا تھا جو عالم اسلام کی خاتون وزیراعظم بنیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا خواب تھا کہ میرے ملک کی عورت با اختیار بنے ہم اس خواب کی عملی تعبیر کو سچ بنانے میں اپنی کوشش کررہے ہیں کیونکہ ہمیں ہنستا مسکراتا پاکستان درکار ہے۔

Related Posts