بد ترین زلزلے سے متاثرہ ترک بھائیوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔پاکستان

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انقرہ: ترکی میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے کہا ہے کہ ہم بد ترین زلزلے سے متاثرہ ترک بھائیوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان اور ترکی ساتھ ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترکی میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید اور انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے کے عملے نے ترکی کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کیلئے امدادی سامان کی پیکنگ میں حصہ لینے کیلئے انقرہ میں کلیکشن پوائنٹس کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

 اتوار کو انتخابات کرانے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

سفیرِ پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید نے پاکستانی سفارت خانے اور استنبول میں پاکستانی قونصلیٹ کی جانب سے مقامی حکام کو امدادی سامان پیش کیا۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

گفتگو کے دوران پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کی ہر ممکن مدد کرے گا۔ انہوں نے مختلف یورپی یونیورسٹیز میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ سے ملاقات بھی کی۔

یورپی یونیورسٹیز میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ ترکی میں زلزلے سے متعلق امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے رضاکارانہ طور پر کام کر رہے ہیں۔ سفیرِ پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید نے طلبہ کے جوش و جذبے کو سراہا۔

 

Related Posts