شیخ رشید نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست جمع کروائی ہے، اس سے قبل سیشن کورٹ نے شیخ رشید کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

ضمانت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، آصف زرداری کے خلاف بیان پر مقدمہ درج کیا گیا جو متاثرہ فریق کی جانب سے کمپلینٹ پر نہیں بلکہ کسی اور شخص کی شکایت پر درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مستقبل میں مریم نواز کو وزیراعظم بنتا نہیں دیکھ رہا، کیپٹن صفدر

درخواست گزار نے کہا کہ جیل میں ہوں اب مزید کسی تفتیش کے لیے پولیس کو میری ضرورت نہیں، ضمانتی مچلکے جمع کروانے پر تیار ہوں، عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت 13 فروری کو ہوگی۔

Related Posts