صبا قمر کا خواتین پر مبنی ڈرامہ ’سرِ راہ‘ شائقین میں مقبول ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کا نیا ڈرامہ سیریل سرِ راہ پہلی قسط سے ہی شائقین میں مقبول ہوگیا ہے۔

ڈرامے کی کہانی خواتین پر مبنی ہے جس میں ایک خاتون کو دکھایا گیا ہے کہ جو کہ اپنے خراب معاشی حالات کی وجہ سے ٹیکسی چلاتی ہے۔

احمد بھٹی کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامے کی صرف ایک ہی قسط نشر ہوئی ہے لیکن اُسی نے شائقین کے دل جیت لیے، آئیے اس کی پہلی قسط میں کہے گئے کچھ مکالموں کا جائزہ لیتے ہیں:

ڈرامے کا ایک کردار ہے رانیہ (صبا قمر) جو یہ نہیں سوچتی کہ دنیا اس کے بارے میں کیا سوچے گی۔ 

رانیہ اپنے والد کے بیمار ہونے کے بعد اُن کی ٹیکسی کو چلانے کا فیصلہ کرتی ہے۔

رانیہ کی شادی ہونے والی ہے اور اُس کا ہونے والا شوہر اس کی ٹیکسی چلانے کے سخت خلاف ہے اور اسی لیے وہ اُس کے ساتھ شادی کرنے سے انکار کردیتی ہے۔

دوسرے لفظوں میں، سر راہ اُن خواتین کی زندگیوں پر روشنی ڈالتا ہے جو بچپن کی شادیوں کا شکار ہوتی ہیں، ایسی لڑکیاں جو صرف عورت ہونے کی وجہ سے گھٹ گھٹ کر زندگی گزارتی ہیں، وہ بیٹیاں جو معاشرے کی وجہ سے اپنے باپ کی مدد کرنے سے قاصر ہوتی ہیں کیونکہ ان کی عزت ‘داؤ پر’ لگ جاتی ہے اور ایک ٹرانس جینڈر جس کی اپنی شناخت کی وجہ سے تذلیل کی جارہی ہے۔

یہ ڈرامہ درحقیقت ایک بہترین ڈرامہ ہے جو ہر ہفتے کو ہفتہ کی رات 9 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہورہا ہے، ڈرامے کی کاسٹ میں صبا قمر، سنیتا مارشل، صبور علی، منیب بٹ، حریم فاروق، میکال ذوالفقار اور صبا فیصل شامل ہیں۔

دیگر کاسٹ میں جنید جمشید، ثانیہ سعید، راشد فاروقی، جویریہ سعود، نازلی سومرو، نبیل ظفر، فضیلہ قاضی اور مرزا زین بیگ بھی شامل ہیں۔

Related Posts