لاہور: گلبرگ میں شادی سے دو روز پہلے قتل ہونے والی لڑکی حرا کا قاتل پکڑا گیا، پولیس نے ملزم کوموبائل فون ڈیٹا اور جی پی ایس لوکیشن ٹریس کر کے گرفتار کیا۔
بتایاگیا ہے کہ شادی سے دو روز پہلے قتل کی جانیوالی حراکے قتل کامعمہ حل ہوگیا، مقتولہ کا بہنوئی ہی اس کا قاتل نکلا، پولیس نے ملزم کو اس کے موبائل فون ریکارڈ اور لوکیشن کی مدد سے گرفتار کیا۔
مزید پڑھیں : لاہور میں ملزمان نے شادی سے 3 روز قبل دلہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد کا احسن مقتولہ کو پسند کرتا تھا، اسے قتل کرنے ایمن آباد سے لاہور آیاتھا۔
ملزم احسن نے وقوعہ کی شام حرا کو فون کرکے گھر کے پاس قریبی پارک میں بلایا، دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور ملزم نے پہلے سے تیار منصوبے کے تحت مقتولہ کو فائر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم احسن سمیت دوملزم حراست میں ہیں، قتل سے کچھ دیر پہلے حرا نے ان دونوں رشتہ داروں سے طویل گفتگو کی اور میسجز کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : مصباح قتل کیس، میڈیکل طالبہ کے والد نے بیٹی کے قاتل کو پہچان لیا
پولیس نے ابتدائی طور پر مقتولہ کے والد اور کیس کے مدعی کوبھی شامل تفتیش کیا۔دوسری جانب ملزم کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، جس میں وہ حرا کے گھر کے قریب کھڑاہے ہیں۔
مزید پڑھیں : لاہور میں فیس بک پر اسٹیٹس لگانے کی وجہ سے نوجوان کو قتل کردیا گیا