کراچی: نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کاپاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل بیان سامنے آگیا، مہمان ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کسی چیلنج سے کم نہیں ہے کیونکہ ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج پاکستان ٹیم کو حاصل ہوگا۔
نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے ورلڈکپ کی تیاری میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری گزشتہ سیریز بارش کی نذر ہوگئی تھی، اس لیے یہ اچھا موقع ہے کہ وہ ون ڈے سیریز جیت کر ورلڈکپ 2023 کی تیاری کا آغاز اچھے انداز سے کریں۔
مزید پڑھیں:سرفراز احمد کا شاندار کم بیک، محمد رضوان کا بیان بھی سامنے آگیا
نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کاایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ان کی توجہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ پر نہیں ہوتی بلکہ وہ اپنی توجہ سیریز کے نتائج پر مرکوز رکھتے ہیں۔