کراچی : پاکستان کے خلاف 3 میچز پر مبنی ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے نیوزی لینڈ ون ڈے اسکواڈ کے کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
شہرِ قائد کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حکام نے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ گزشتہ برس دسمبر کے دوران نیوزی لینڈ بورڈ نے ون ڈے اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔
کراچی ٹیسٹ میں پاکستان 408رنز پر آل آؤٹ، نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری
کیوی کرکٹ بورڈ نے بیک وقت پاکستان اور بھارت کے دوروں کیلئے ون ڈے کرکٹ میچز کی الگ الگ ٹیمز کا اعلان کیا جس کا مقصد کھلاڑیوں اور اسپورٹس اسٹاف کے ورک لوڈ کو کم کرنا تھا۔
رواں برس جنوری کے دوران نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت کے خلاف بھی 3 ون ڈے میچز پر مبنی سیریز کھیلے گی جبکہ پاکستان کیلئے ون ڈے اسکواڈ کی کپتانی کین ولیمسن کر رہے ہیں۔
پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں کین ولیمسن کے علاوہ فن ایلن، مائیکل بریس ویل، ڈیوون کانوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل، ہنری نکولس، گلن فلپس، مچل سینٹنر، ہنری شپلے، اش سودھی اور ٹم ساؤتھی شامل ہیں۔