لندن: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے سوشل میڈیا کے ذریعے پاک فوج کے سابق افسر عادل راجہ کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ 3 دن میں ثبوت فراہم کریں ورنہ وہ برطانیہ سے ہتک عزت کا مقدمہ کریں گی۔
واضح رہے کہ عادل راجہ نے پاکستانی 4 پاکستانی اداکاراؤں پر بڑے الزامات عائد کئے ہیں، عادل راجہ نے بظاہرتواداکاراؤں کے نام نہیں لیے۔ مگر ناموں کی نشاندہی کردی ہے۔
عادل راجہ نے اپنے وی لاگ میں ماہرہ خان، مہوش حیات، کبریٰ خان اور سجل علی کے ناموں کے پہلے دو حروف لیتے ہوئے ان اداکاراؤں پرسنگین نوعیت کے الزامات لگائے ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔
اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر کبریٰ خان نے لکھا کہ میں خاموش رہی سمجھی کہ یہ کوئی فیک ویڈیو ہے۔ مگر بہت ہوگیا۔ آپ کو لگتا ہے کہ کوئی ایسے ہی لوگ مجھ پے بیٹھے بیٹھائے انگلی اٹھائیں گے اورمیں چپ بیٹھوں گی تو یہ آپ کی سوچ ہے۔انہوں نے قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیا۔
There are numerous names of models, actresses, and celebrities in Pakistan and abroad, with the initials that I have mentioned. I do not endorse and condemn any of the names of the celebrities being mentioned by anyone on any forum/social media in this regard.
Having said that ⬇️— Adil Raja (@soldierspeaks) January 2, 2023
کبریٰ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا کہ مسٹر عادل راجہ اپنے الزامات لگانے سے پہلے ثبوت دیں۔ میں آپ کو3 دن کی مہلت دیتی ہوں کہ حق اور سچ پر ہیں تو ثبوت دیں۔ورنہ لوگوں کے سامنے معافی مانگیں۔
کبریٰ خان نے کہا کہ نہیں تو میں آپ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دوں گی خوش قسمتی سے میں یہاں نہیں برطانیہ میں ہوں،کیونکہ میں سچ پر ہوں میں حق پر ہوں اور کسی کے باپ سے نہیں ڈرتی۔
واضح رہے کہ یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نیا پنڈورا بکس کھل گیا ہے۔