ماں بننے پر کوئی پچھتاوا نہیں،کام نہیں بھی ملے تو کوئی پرواہ نہیں، عالیہ بھٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماں بننے پر کوئی پچھتاوا نہیں،کام نہیں بھی ملے تو کوئی پرواہ نہیں، عالیہ بھٹ
ماں بننے پر کوئی پچھتاوا نہیں،کام نہیں بھی ملے تو کوئی پرواہ نہیں، عالیہ بھٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے کیرئیر کے عروج میں ماں بننے میں کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

عالیہ بھٹ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ اپنے کیریئر کے عروج پرمیں نے شادی کرنے اور بچہ پیدا کرنے کا فیصلہ کیا لیکن کون کہتا ہے کہ شادی یا ماں بننے سے میرے کام اور کیرئیر میں کوئی تبدیلی آجائے گی اور اگر ایسا ہوتا ہے تو ہو، مجھے پرواہ نہیں ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں جانتی ہوں مجھے بچہ پیدا کرنے کے فیصلے پر کبھی پچھتاوا نہیں ہوگا یہ میرا سب سے بہترین فیصلہ ہے میں اس سے پہلے کبھی اتنی زیادہ خوش یا زیادہ مطمئن نہیں رہی جتنی اب ہوں۔

عالیہ بھٹ نے کہا کہ اگر کام نہیں آتا تو نہ آئے میں ایسی شخصیت کی مالک نہیں ہوں جو اس بارے میں خود پر دباؤ ڈالے میں اپنے کام کی قدر کرتی ہوں لیکن زندگی کی بھی قدر کرتی ہوں اور دونوں میں توازن قائم رکھنا چاہتی ہوں۔

مزید پڑھیں:پاکستانی شائقین شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کیسے دیکھ سکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ ایک ماں کے طور پر ہر لمحہ بہت معنی خیز ہے میں بطور اداکار ہ خود پر یقین رکھتی ہوں کہ میں بہت محنت کروں گی اگر آپ اچھے اداکار ہیں تو لوگ آپ کے ساتھ کام کریں گے اور آپ کے پاس کام آئے گا۔

Related Posts