اسلام آباد :حکومت نے مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا تنویر کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) ماننے سے انکار کر دیا ۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف چیئرمین پی اے سی کے لیے اپنا امیدوار کھڑا کرے گی، اس بار حزب اختلاف کو یہ عہدہ نہیں دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ چیئرمین شپ کے لیے انتخاب کیا جائے گا۔مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڈ نے کہا کہ حزب اختلاف نے چیئرمین پی اے سی کے لیے رانا تنویر کے نام پر اتفاق کر لیا ہے تاہم خدشہ ہے کہ حکومت ہارس ٹریڈنگ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اس سے پہلے بھی پی اے سی کا چیئرمین بننے کیلئے تیار نہیں تھے اور یہ پہلے ہی طے ہو گیا تھا کہ وہ مستقل چیئرمین نہیں رہیں گے تاہم استعفیٰ اب دیا ہے۔
عطا تارڈ نے کہا کہ نواز شریف نے کہا ہے جس دن وہ تندرست ہو گئے اسی دن وہ وطن لوٹ آئیں گے۔ شیخ رشید نے کبھی سچ نہیں بولا اس لیے ان کی باتوں پر کان نہ دھرے جائیں۔
مزید پڑھیں :اسپیکر نے شہباز شریف کا چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے استعفیٰ منظور کر لیا