مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی محاصرہ 109ویں روز بھی جاری رہا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

kashmir curfew
kashmir curfew

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر ہونے کے بھارتی حکومتی عہدیداروں اور میڈیا کے دعوؤں کے برعکس جمعرات کو 109ویں روز بھی علاقے میں بھارتی محاصرہ جاری رہا اور کشمیری سخت مصائب و مشکلات کا شکار ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر ،جموں اور لداخ خطے کے مسلم اکثریتی علاقوں میں لوگ غیر قانونی بھارتی قبضے اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے مذموم بھارتی اقدام کیخلاف غم و غصے کے اظہار کیلئے سول نافرمانی جاری رکھے ہیں۔

مقبوضہ وادی میں کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہیں ، تعلیمی ادارے اور دفاتر ویرانی کا منظر پیش کر رہے ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد ورفت بھی کم ہے۔ دکانیں صرف صبح اور شام کے وقت تھوڑی دیر کیلئے کھولی جاتی ہیں تاکہ لوگ اشیائے ضروریہ کی خریداری کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں حالات معمول پر واپس آنے کا بھارتی وزیر داخلہ کا بیان سراسر جھوٹ ہے ،حریت کانفرنس

مقبوضہ علاقے میں دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاں نافذ ہیں اور چپے چپے پر بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بن چکی ہیں۔ انٹرنیٹ ، ایس ایم ایس اور پری پیڈ موبائل سروسز تاحال بند ہیں جسکے باعث لوگوں خاص طور پر صحافیوں ، طلبا اور تاجروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

ادھرکانگریس نے نئی دلی میں جاری ایک بیان میں کشمیر کی موجودہ صورتحال کو غیر یقینی اور تشویشناک قرار دیتے صورتحال معمول پر ہونے کے بھارتی حکومت کے دعوئوں پر سوالات اٹھائے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف حالات معمول پر ہونے کا دعوی کیا جارہا ہے جبکہ دوسری طرف سیاسی رہنما تاحال زیر حراست ہیں۔

Related Posts