کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری، پاکستان پر127رنز کی برتری

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری، پاکستان پر127رنز کی برتری
کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری، پاکستان پر127رنز کی برتری

کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 565 رنز بنالئے اور قومی ٹیم پر 127 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

کراچی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن اور اش سودھی نے چوتھے روز کے کھیل کا آغاز کیا۔ کیوی ٹیم نے اب تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 522 رنز بنالیے اور اسے پاکستان پر 84 رنز کی برتری حاصل ہے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 137 اور اش سوڈھی 42 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، دونوں کے درمیان 81 رنز کی شراکت قائم ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک بھارت ٹیسٹ میچ کا انعقاد کہاں ہونے والا ہے؟

کیوی ٹیم نے تیسرے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں پر 440 رنز بنائے تھے جبکہ اسے پاکستان پر 2 رنز کی برتری بھی حاصل تھی۔

پاکستان کے سلمان علی آغا بدستور بیمار ہیں اور آج بھی فیلڈنگ کے لیے نہیں آئے جبکہ حسن علی ان کی جگہ فیلڈنگ کررہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مکمل فٹ ہونے کے بعد میدان میں موجود ہیں۔

Related Posts