مشہور وائرل ویڈیو ’پاوری ہورہی ہے‘ سے مقبول ہونے والی دانا نیر مبین نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ منائی۔
دانا نیر مبین کی سالگرہ کی تقریب میں معروف شوبز ستاروں نے شرکت کی، جن میں شازیہ وجاہت، وجاہت رؤف، خاقان شاہنواز، شہزاد شیخ، سائرہ یوسف اور یمنیٰ زیدی شامل تھے۔
آئیے اُن کی ستاروں سے بھرپور سالگرہ کی تقریب پر ایک نظر ڈالتے ہیں:
دانا نیر کو مقبولیت وائرل ویڈیو پاوری ہورہی ہے سے ملی تھی۔
دانا نیر مبین نے رواں برس ڈراموں میں اداکاری کا بھی آغاز کیا، انہوں نے مشہور ڈرامہ سیریل صنف آہن میں لیڈی کیڈٹ کا کردار ادا کیا تھا۔
ملک کے معروف فیشن ڈیزائنر انھیں اپنی ماڈلنگ کمپین کا بھی حصہ بناتے ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب کی میزبانی بھی کی تھی۔
دانا نیر مبین اپنا یوٹیوب چینل بھی چلاتی ہیں جہاں پر وہ فیشن اور میک اپ سے متعقل ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔