امریکا کی اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: امریکا کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی گئی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد دھماکے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ ہے اور دہشتگردوں سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن مدد دینے کو تیار ہیں۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے اپنے لہو کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کو روکا، قوم اپنے بہادروں کو سلام پیش کرتی ہے، پوری قوم مل کر دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھے گی، دہشت گرد پاکستان کے دشمن اور عوام کے قاتل ہیں، ارض پاک کو اس فتنے سے پاک کرکے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا صنفی مساوات کیلئے پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر فراہم کریگا

انہوں نے زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی، کہا کہ الحمدللہ! قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی سے بے گناہوں کا خون بہانے کا بڑا اور مذموم منصوبہ ناکام ہوگیا، عوام دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے تھے، جبکہ مشتبہ بمبار سمیت گاڑی میں موجود 2 افراد بھی مارے گئے۔

Related Posts