ترکیہ میں کار بم دھماکا، 8 پولیس اہل کار زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترکیہ میں کار بم دھماکا، 8 پولیس اہل کار زخمی
ترکیہ میں کار بم دھماکا، 8 پولیس اہل کار زخمی

انقرہ: ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے کے شہر دیار باقر میں علی الصبح کار بم دھماکا ہوا، جس میں 8 پولیس اہل کار زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں نصب تھا کہ جمعہ کی صبح تقریباً 5 بجے قریب سے پولیس کی گاڑی گزرنے کے وقت دھماکا ہوگیا۔

حکام نے دھماکے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی تردید کرتے ہوئے 8 پولیس اہل کاروں کے زخمی ہونے اور انہیں اسپتال منتقل کرنے کی تصدیق کی ہے۔ حکام کے مطابق کوئی بھی شخص شدید زخمی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

قوم کو سوگوار کردینے والے سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 8 سال مکمل

ترک وزیرِ داخلہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد مشتبہ افراد کو سہولت کاری کےشبہے میں گرفتار کیا گیا ہے۔  مقامی میڈیا کے مطابق دھماکا دیارباقر شہر کے مرکز سے تقریباً 10 کلومیٹر جنوب میں مویشی منڈی کے قریب ہوا جب کہ کسی گروہ کی جانب سے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ استنبول میں بھی ایک دھماکے میں 8افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے، جس کے بعد حکام نے ایک خاتون سمیت درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا۔

Related Posts