انشورنس کو فروغ دینے کے لئے ٹی پی ایل انشورنس اوراو ایل ایکس کے مابین شراکت داری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی :ٹی پی ایل انشورنس نے او ایل ایکس کے ساتھ استعمال شدہ کار کی آن لائن مارکیٹ میں تذویراتی شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ دونوں کمپنیوں کے مابین حال ہی میں ٹی پی ایل انشورنس کے ہیڈ آفس کراچی میں معاہدے پر دستخط ہوئے۔

شراکت داری کا مقصد OLX کی ویب سائیٹ پر انشورنس پریمیم کیلکولیٹر کے انضمام کے ساتھ انشورنس کو فروغ دینا ہے۔ صارفین انشورنس پالیسی کے لئے درخواست اور ٹی پی ایل انشورنس کی جانب سے پیش کئے گئے آٹو انشورنس پیکیجز پر فوری طور پر کوٹیشنز تیار کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں :جوبلی لائف انشورنس نے روش پاکستان کے ساتھ کینسر انشورنس پلان کے لئے اشتراک کا اعلان کردیا

آٹو انشورنس کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور مارکیٹ کو بڑھانے کیلئے پلیٹ فارم پر تعلیمی مواد بھی شائع کیا جائے گا۔ اس موقع پر TPL Insurance کی جانب سے سی ای او محمد امین الدین اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سید اطہر عباس بھی موجود تھے۔

TPL Corp کی جانب سے سی سی او منطقع پراچہ اور سینئر منیجر ڈیجیٹل سیلز اینڈ الائنسز ارسلان خان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ OLX کی نمائندگی Monetization منیجر وحید ابراہیم اور منیجر ڈیجیٹل سیلز اینڈ پارٹنر شپ سعد ذکی نے کی۔

اس منصوبے سے آن لائن استعمال شدہ کار مارکیٹ میں ٹی پی ایل انشورنس کی رسائی میں اضافہ ہوگا اور خریداری کا سفر خود کار طریقے سے ہوگا۔ کمپنیوں کی مشترکہ مہارت وقت کی بچت، پریشانی کم کرنے اور صارفین کے لئے خریداری کے آسان تجربہ میں مدد فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں :پانچ نیب انکوائریوں کی منظوری ،سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی فائل بند

ٹی پی ایل انشورنس اپنے کال سینٹر اور انشور ٹیک سلوشنز کے ذریعے صارفین کو 24/7 گھنٹے معاونت فراہم کرتی ہے۔

Related Posts