کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ کے قریب کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی ہے۔ آگ بجھانے کیلئے ریسکیو حکام جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ کے قریب کثیر منزلہ عمارت صائمہ ٹاورز میں آگ نامعلوم وجوہات کے باعث لگی جسے بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ ہوگئیں۔
کورنگی میں دوران تقریب شادی ہال میں آگ لگ گئی
کراچی
آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع کثیرالمنزلہ عمارت میں آتشزدگی
عوام کو عمارت سے باہر نکال لیا گیا pic.twitter.com/3thhAy0cxo— MM News (@mmnewsdottv) December 13, 2022
آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ آگ عمارت کی بالائی منزل پر لگی ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ کراچی میں رواں برس آگ لگنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ ماہ شہر قائد میں کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب شادی ہال میں بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔
فائر بریگیڈ حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آگ شادی ہال کی چھت پر لگی، واقعے کے وقت شادی کی تقریب منعقد کی جارہی تھی۔
ابھی شادی ہال میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لئے ایک فائر ٹینڈر مصروف عمل ہی تھا کہ اس دوران آگ نے دوسرے شادی ہال کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ دونوں واقعات میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔