نسٹ کو ائیر کوالٹی کے معیار کی نگرانی کیلئے ناسا سے سیٹلائٹ تک رسائی مل گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نسٹ کو ائیر کوالٹی کے معیار کی نگرانی کیلئے ناسا سے سیٹلائٹ تک رسائی مل گئی
نسٹ کو ائیر کوالٹی کے معیار کی نگرانی کیلئے ناسا سے سیٹلائٹ تک رسائی مل گئی

اسلام آباد: نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کو ائیر کوالٹی معیار کی نگرانی کیلئے ناسا سے جیمز سیٹلائٹ تک رسائی مل گئی۔

اس حوالے سےشعبہ ماحولیاتی سائنسز کے سربراہ، نسٹ انسٹی ٹیوٹ آف انوائرمینٹل سائنسز اینڈ انجینئرنگ (IESE) ڈاکٹر محمد فہیم کھوکھر نے جمعرات کو خبررساں ادارے کو بتایا کہ ہوا کا معیار ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے جس کے معاشرے، معیشت، صنعت، سفارت کاری، صحت عامہ اور ماحولیاتی سائنس کے علاوہ قدرتی وسائل پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسی کوئی سہولت دستیاب نہیں ہے کہ فضائی آلودگی کے لیے 24/7 سیٹلائٹ پر مبنی ڈیٹا موجود ہو۔ڈاکٹر فہیم کھوکھر نے کہا کہ نسٹ کا انسٹی ٹیوٹ آف انوائرمینٹل سائنسز اینڈ انجینئرنگ (IESE) اعلیٰ سطح کے تحقیقی منصوبوں اور فیکلٹی کی سخت محنت کی وجہ سے عالمی سطح پر ایک قابل اعتماد ادارے کے طور پر ابھرا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نسٹ کے کم لاگت والے ائیر کوالٹی سینسر اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک بھر میں لگائے گئے ہیں۔

Related Posts