تہران: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران کے مسلح افواج کے چیف آف سٹاف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین سے ملاقات کی اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
COAS arrived Tehran, Iran on official visit. COAS met Major General Mohammad Hossein, Chief of Staff Iranian Armed Forces. Both discussed regional security environment, efforts for regional peace & stability and Pak-Iran Border Security Mechanism. pic.twitter.com/0kVl45CaJf
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 18, 2019
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی امن و استحکام کی کوشش پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ پاک ایران سرحد پر سکیورٹی امور بھی زیر غور آئے۔
اس سے قبل پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات ہوئی تھی،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران باہمی دفاعی تعاوان کو فروغ دینے سے متعلق بات چیت کی گئی۔
مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات